2 مئی 2016 - 17:48
پاکستان اور افغانستان کے آٹھ مدافع حرم شہیدوں کا قم میں جلوس جنازہ

شام میں حرم اہل بیت(ع) کا دفاع کرنے والے آٹھ شہیدوں کے جنازوں کا آج قم میں جلوس جنازہ نکالا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں حرم اہل بیت(ع) کا دفاع کرنے والے آٹھ شہیدوں کے جنازوں کا آج قم میں جلوس جنازہ نکالا گیا۔
افغانستان کے لشکر فاطمیون اور پاکستان کے لشکر زینبیون کے آٹھ شہیدوں کا جلوس جنازہ قم میں مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کی جانب نکالا گیا۔
لشکر فاطمیون کے مجاہدین؛ عزیز حسینی، ایوب رضائی اور غلام یحیی رحمانی جبکہ لشکر زینبیون کے مجاہدین صابر حسین، محسن علی، سید حسین مظفر، سید غلام اور نقیب علی شام میں دھشتگردوں کے ہاتھوں مقام شہادت پر فائز ہوئے ہیں۔
شہداء کے جنازوں پر حرم مطہر کے متولی آیت اللہ سعیدی نے نماز ادا کی۔
تشییع جنازہ کے بعد شہیدوں کو بہشت حضرت معصومہ میں بمقام ’’شہدائے مدافع حرم‘‘ میں دفن کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲